میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کی اپیل پر ہڑتال ،آئل ٹینکرز  نے بھی سپلائی روک دی

تاجروں کی اپیل پر ہڑتال ،آئل ٹینکرز نے بھی سپلائی روک دی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈولتی ہوئی تبدیلی سرکار کو ایک اور جھٹکا۔مرکزی انجمن تاجران کی کال پرکراچی میں بازاروں کو تالے لگ گئے ۔اوگراپالیسی سے نالاں آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے بھی سپلائی روک دی جس کے نتیجے میں ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ تاجروں کا کہناہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ کار اور دورانیہ دو روز سے مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی طرح ملک بھر میں انکم ٹیکس، شناختی کارڈ کی شرط پر تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس پر آج صوبائی دارالحکومت میں ہڑتال ہے ، انجمن تاجران پاکستان کے مطابق کراچی کی زیادہ تر مارکیٹیں بند رہیں، الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن اور آل صرافہ جیولرز ایسوسی نے بھی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔صدر ، طارق روڈ بولٹن مار کیٹ ،حیدری مارکیٹ ،بوہری بازار ،ایمپریس مارکیٹ سمیت ہر جگہ دکانوں کو تالے لگے ہیں۔لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے دو روزہ ہڑتال کی جا رہی ہے ، تاجروں نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹیکس نظام کے خلاف ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ۔پشاور اور کوئٹہ کے علاوہ جھنگ، میرپورخاص، پڈ عیدن، ٹانک، شجاع آباد، لیاقت پور اور صادق آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی ہڑتال جاری ہے ۔دوسری جانب اوگراپالیسی سے نالاں پٹرولیم ٹینکرزایسوسی ایشن نے بھی دوروزہ ہڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے پورے ملک میں تیل کی سپلائی بند کردی ہے ۔ جنرل سیکرٹری خواجہ عاطف نے کہا ہے کہ لاہور میں صرف دو روز کاا سٹاک موجود ہے ۔ زیادہ ہڑتال رہی تو پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں