نواز شریف کا آٹھ رو ز میں 7 کلو گرام وزن کم ہو گیا
ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سروسز ہسپتال لاہور میں زیرعلاج پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا 8 رو ز میں 7 کلو گرام وزن کم ہو گیا۔ نواز شریف کو جب ہسپتال لایا گیا تھا تو ان کا وزن107کلو گرام تھا جو اب کم ہو کر 100کلو رہ گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کا آٹھ روز کے دوران سات کلو گرام وزن کم ہو گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق وزن کم ہونے کی وجہ مختلف قسم کی بیماریاں ہیں۔ نواز شریف کو گردوں، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں اور ان کے پلیٹ لیٹس بھی انتہائی کم ہو گئے ،مختلف ادویات کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے نواز شریف کے وزن میں کمی ہوئی ہے ۔ڈاکٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ایسی غذادی جائے جس سے انہیں جسمانی کمزوری محسوس نہ ہو۔