اینکر پرسن پر دوسرے پروگراموں میں تجزیہ دینے پر پابندی کا اقدام چیلنج
ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
اینکر پرسن پر دوسرے کے پروگرام میں تجزیہ دینے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں پیمرا کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان نے اظہار رائے کی آزادی شہریوں کو دی، اینکرز پر دوسروں کے پروگرام میں جا کر تجزیہ دینے پر پابندی آئین و قانون کے منافی ہے ۔درخواست گزار وکیل میاں آصف نے نشاندہی کی ہے کہ پیمرا کا پابندی کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 8 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے ، عدالت اینکرز پر پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ رواں ہفتے درخواست پر ابتدائی سماعت کرے گا۔