میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بچے کی میت گھر لے جانے کے لیے دکھیاری ماں بھیک مانگتی رہی

بچے کی میت گھر لے جانے کے لیے دکھیاری ماں بھیک مانگتی رہی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ کے ضلع تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں غریب ماں کو بچے کی میت گھر لے جانے کے لیے بھیک مانگ کر ایمبولنس کا کرایہ اکٹھا کرنا پڑا۔مٹھی کے سول ہسپتال کے ایم ایس نے بچے کے لواحقین کو پیٹرول نہ ہونے کے باعث ایمبولنس دینے سے انکار کردیا، جس پر دکھیاری ماں بچے کی میت گود میں اٹھائے زمین پر بیٹھ کر بھیک مانگتی رہی۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بچے کی میت کو گود میں اٹھائے ماں کے گرد سارا منظر دیکھ رہے تھے ، جبکہ غمزدہ ماں راہ گیروں سے بھیک لیتے ہوئے انتہائی افسردہ بھی دکھائی دی۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب حال ہی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر سمیت صوبے میں صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میرپورخاص کے سول ہسپتال میں بھی سرکاری ایمبولینس نہ ملنے پر بچے کی لاش کو موٹرسائیکل پر لے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں والد اور چچا جاں بحق ہوگئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں