میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس آف میاں ثاقب نثار نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹس لے لیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ایک کیس کی سماعت کررہا تھا تو اس دوران چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کا نوٹس لیا۔چیف جسٹس نے اس معاملے پر سیکریٹری داخلہ اور اٹارنی جنرل کو فوری عدالت طلب کیا ہے ۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ بتائیں کن وجوہات کی بنا پر آئی جی کو گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ کسی وزیر کی سفارش پر آئی جی کا تبادلہ کیا گیا، ہم اداروں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے اور پولیس میں سیاسی مداخلت بھی برداشت نہیں کریں گے ، قانون کی حکمرانی قائم ہوگی۔معزز چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی پتا چلا ہے کہ کسی وزیر کے بیٹے کا مسئلہ تھا اس وجہ سے آئی جی کو ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد جان محمد کو اچانک عہدے سے ہٹادیا گیا اور اس سے متعلق اطلاعات سامنے آئیں کہ آئی جی کو ایک وفاقی وزیر کی ہدایت نہ ماننے پر ہٹایا گیا۔یاد رہے کہ گذ شتہ دنوں وفاقی حکومت نے پنجاب کے آئی جی پولیس طاہر خان کو ایک ماہ 2 دن بعد ہی تبدیل کردیا تھا اور ان کی جگہ سابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو تعینات کیا تھا۔اس کے علاوہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا بھی اچانک تبادلہ کیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں