میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کیلئے لگانا چاہتا ہوں ٗ مجھے اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے ٗشاہ محمود قریشی

زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کیلئے لگانا چاہتا ہوں ٗ مجھے اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے ٗشاہ محمود قریشی

منتظم
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کیلئے لگانا چاہتا ہوں ٗ مجھے اب کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔ہفتہ کو حضرت بہائوالدین زکریا کے 778ویں سالانہ عرس کے آخری دن درگاہ کے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دنیاوی عہدے کی خواہش نہیں ہے،میرے لیے عرس کی اس محفل سے بڑی کوئی محفل نہیں ۃہے،زندگی کے آخری لمحات کسی بڑے مقصد کے لیے لگانا چاہتا ہوں،سیٹوں کیلئے نہیں، استحکام پاکستان، تعلیم اور پھر اسلام کیلئے وقت لگانا چاہتاہوں،انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں کو مضبوط کریں اور متحد ہوجائیں ، 2018میں کراچی سے خیبر تک عوام مجھے سنیں گے،ذاتی مفاد نہیں ہمیشہ ملک وملت کی بات کرونگا،میرے آبائو اجداد نے تحریک پاکستان میں جدوجہد کی تھی، دلی میں کھڑے ہوکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی بات کریں گے،مجھے پہلے کبھی گھبراہٹ تھی نہ آج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں