میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے اور نواز شریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی چوہدری نثار

میں نے اور نواز شریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی چوہدری نثار

منتظم
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے اور نوازشریف نے پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ٗ آج کارکن سینہ تان کر ان کیلئے ووٹ مانگ سکتے ہیں ٗشیخ رشید کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتا ہوں ٗ شیخ رشید اپنی سیاست کریں مجھے اپنی سیاست کر دیں ۔روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہاکہ شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، شیخ رشید اپنی سیاست کریں اور انہیں ان کی سیاست کرنے دیں ۔چوہدری نثار نے کہاکہ وہ شیخ رشید کے مشرف اور دیگر ادوار کے سیاسی اوراق کھول سکتے ہیں ۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جتنا ترقیاتی کام اس حلقے میں کرایا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ جتنا ترقیاتی کام اس حلقے میں کرایا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا ٗآج کارکن سینہ تان کے میرے لیے ووٹ مانگ سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں