میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ماں کی طبیعت اب بہتر ہے ٗ راہول گاندھی

ماں کی طبیعت اب بہتر ہے ٗ راہول گاندھی

منتظم
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارت میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی علالت کے باعث نئی دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہیں تاہم اس حوالے سے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ماں کی طبیعت اب بہتر ہے۔سونیا گاندھی انتخابی مہم کے سلسلے میں شملہ میں تھیں جہاں انہیں معدے میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر نئی دہلی منتقل کیا گیا جہاں سر گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔کانگریس کے نائب صدر اور سونیا گاندھی کے صاحب زادے راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کو معدے کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا تھا ٗاب وہ کافی بہتر ہیں، محبت اور نیک تمنائوں کا شکریہ۔70سالہ سونیا گاندھی گزشتہ کئی سالوں سے علیل ہیں اور علاج کے لئے کئی مرتبہ امریکہ بھی جا چکی ہیں لیکن ان کے خاندان کے افراد سونیا گاندھی کی اصل بیماری کو صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں