میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت،مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت،مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

عمارتوں، فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری ، نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون حملہ
ایک ہی خاندان کے 11 مسلمان شہید، شہدا میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل،عرب میڈیا

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی ،تازہ کارروائیوں میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون بھی حملہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ہفتے کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252 ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں