میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، آرمی چیف

کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی جس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف نے کہا کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، ایک سال پہلیکہا تھا کہ مایوس مت ہوں، مایوسی گناہ ہے، پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی امید نہیں چھوڑنا، معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظرپاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، برادر دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، چین، سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے جب کہ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے، فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پْرعزم ہے۔اس دوران آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں