غیر قانونی تعمیرات کا سابقہ سسٹم تحقیقات کے نرغے میں
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی سمیت سابقہ سسٹم کے افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ، ارشد قریشی کے روپوش ہونے کی اطلاعات، ارشد قریشی لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا سرغنہ تھا، دو دن قبل ڈائریکٹر جنرل نے معطل کیا تھا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کا سابقہ سسٹم جو کہ ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف خان کے بھائی معطل سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم کی سربراہی میں چلایا جا رہا تھا میں شامل افسران تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آ گئے ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے ارشد قریشی سمیت دیگر افسران کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی ممکنہ کارروائی سے بچنے کیلئے ارشد قریشی نے خود ساختہ روپوشی اختیار کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ارشد قریشی سابقہ سسٹم کا اہم کارندہ تھا اور اسے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیاگیا تھا، لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی اور بھتہ وصولی کا سرغنہ ارشد قریشی کو گرداناجاتا ہے ، ذرائع کے مطابق ارشد قریشی نے لطیف آباد میں غیرقانونی تعمیرات کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے ، واضح رہے کہ دو دن قبل ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ارشد قریشی، اورنگزیب رضی اور میر عابد تالپور سمیت دو بلڈنگ انسپکٹرز ساجد اقبال اور انیل قائمخانی کو معطل کیا تھا اور مذکورہ پانچوں افراد سابقہ کے ٹی سسٹم کے اہم کارندے تھے ۔