میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا پہلا قومی شناختی کارڈ 1973 میں متعارف کرایا گیا

پاکستان کا پہلا قومی شناختی کارڈ 1973 میں متعارف کرایا گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کا پہلا قومی شناختی کارڈ 1973 میں متعارف کرایا گیا تھا جو کہ سب سے پہلے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان میں سب سے پہلے قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کو ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا، 1972 میں ذولفقار علی بھٹو نے اس کارڈ کا فارمیٹ متعارف کروایا تھا جسے 1973 میں سب سے پہلے انہیں ہی جاری کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل قیامِ پاکستان کے 26برسوں تک پاکستان میں کسی قسم کا کوئی حتمی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2000 میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کے بعد ملک میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کا آغاز ہوا۔ 2000 کے بعد ہی CNIC جاری کرنے کے لیے درخواست دہندہ سے ریاست کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ اور بائیو میٹرکس فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ 2012 میں نادرا نے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ شروع کیا جو کہ ایک چِپ پر مبنی شناختی کارڈ ہے جس میں کارڈ ہولڈرز کے بائیو ڈیٹا کو انگریزی میں نقل کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں