ڈالر مزید 87 پیسے سستا ،231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان رہا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا۔