میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم نائن موٹروے پر گل موہر نامی ہائوسنگ اسکیم کی غیرقانونی بکنگ نہ بند ہو سکی

ایم نائن موٹروے پر گل موہر نامی ہائوسنگ اسکیم کی غیرقانونی بکنگ نہ بند ہو سکی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر گل موہر نامی ہائوسنگ اسکیم کی غیرقانونی بکنگ نہ بند ہو سکی، لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل موہر ہائوسنگ اسکیم کی بکنگ و تشہیر غیرقانونی قرار دے رکھے ہے، اے بی بلڈرز نے 89 ایکڑ پر گل موہر ہائوسنگ اسکیم شروع کی ہے، بروکرز کا جعلی این او سیز پر لوگوں کو جھانسہ، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر گل موہر ہائوسنگ اسکیم کے نام سے غیرقانونی پراجیکٹ کی بکنگ بند نہ ہوک سکی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے گل موہر ہائوسنگ اسکیم کی بکنگ و تشہیر کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا، اعلامیہ کے مطابق تعلقہ تھانہ بولا خان ضلع جامشورو میں واقع گل موہر ہائوسنگ اسکیم (89 ایکڑ پر مشتمل ) پروجیکٹ مالکان / اسپانسرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این۔او۔سی / اجازت برائے فروخت تاحال حاصل نہیں کی ہے اور مذکورہ اسکیم کی تشہیر ، پرنٹ میڈیا پر جاری ہے، مذکورہ اسکیم میں غیر قانونی بکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اے بی بلڈرز نے 89 ایکڑ پر مشتمل گل موہر نامی ہائوسنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے اور بروکرز جعلی این او سیز دکھا کر لوگوں کو چونا لگانے میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں