میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے موروکیش لے جانے والی وین لوٹ لی گئی،ملزمان 6کروڑلے کرفرار

کراچی سے موروکیش لے جانے والی وین لوٹ لی گئی،ملزمان 6کروڑلے کرفرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) کراچی سے مورو بینک کا کیش لے جانے والی نجی کمپنی کی گاڑی کے عملے کو حیدرآباد میں مسلح ملزمان نے یرغمال بناکر تقریباً 6کروڑ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سمیت عملے کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ کراچی سے مورو کیش لے جانے والی وین حیدرآباد میں قومی شاہراہ پر میانی جنگل کے قریب چھلگری تھانہ کی حد میں ڈبلیو پی سیکورٹی ایجنسی کی کیش وین نمبرKV5924کوایک کار اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار 9مسلح نے لوٹ لیا اور گارڈ ز سے 2ریپیٹرز اور 2پسٹل مع کارتوس چھین کر لے گئے وین کے ڈرائیور اصغر کے مطابق وین اچانک خراب ہو گئی اس کو روک کر معائنہ کررہے تھے کہ اس دوران نقاب پوش مسلح افراد آگئے اور انہوں نے بڑی چابکدستی سے وین سے کیش اور گارڈز سے اسلحہ چھین لیا اور فرار ہو گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے مورو کیلئے نجی کمپنی کی چار گاڑیوں مجموعی طورپر 30کروڑ روپے کی رقم لے کر نکلیں تھی کہ حیدرآبا دمیں ایک گاڑی کے بریک خراب ہوگئے تو گاڑی کا ڈرائیور اور عملہ بریک صحیح کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ سات ملزمان نے گاڑی میں لوٹ مار کردی جبکہ باقی تین گاڑیاں پہلے روانہ ہوچکی تھیں۔ تاہم اس واقعے کے بعد پولیس نے پہنچ کر ڈرائیور اور گاڑی کے عملے کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ڈاکو ¶ں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا یہ مشکوک واردات ہے ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ وین کو دانستہ خراب کیا گیا پولیس نے وین ڈرائیور ، تینوں گاڑڈز اور اور ایک مکینک کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ڈرائیور نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گاڑی کو سنسان جگہ پر روک کر چیک کیا جبکہ اسے کیش بکس کے دروازے کو نہیں کھولنا تھا وہ بھی پہلے ہی کھول دیا گیا جس سے اس عملہ کے ملوث ہو نے کا شک قوی ہو جاتا ہے ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ24گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں