میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی دستاویزات کا انکشاف: محکمہ تعلیم سندھ نے 78 اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں

جعلی دستاویزات کا انکشاف: محکمہ تعلیم سندھ نے 78 اساتذہ کی تنخواہیں روک لیں

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سیکریٹری تعلیم سندھ نے 78 اساتذہ کی جعلی دستاویزات کے انکشاف کے بعد ان کی تنخواہیں فوری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 51 سندھی لینگویج ٹیچر جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتی کیے گئے اور 27 ڈرائنگ ٹیچرز نے بھی جعلی دستاویزات جمع کروائیں۔ سیکریٹری تعلیم سندھ غلام اکبر لغاری نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ دھوکا دہی کے جرم میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔ دوسری جانب 1037 اساتذہ میں سے کراچی کے 206 امیدواروں کو کلین چٹ دے دی گئی۔ کلین چٹ اساتذہ کی جاری کردہ فہرست میں ایک ہی ورکشاپ انسٹرکٹر کے دو بار نام لکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں