میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن کی عدالت کے فیصلے پر حکومت قوم سے معافی مانگے ‘ مسلم لیگ (ن)

لندن کی عدالت کے فیصلے پر حکومت قوم سے معافی مانگے ‘ مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستا ن مسلم لیگ (ن) نے نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ اور لندن کی عدالت کے فیصلے پر حکومت سے پاکستانی قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی جج ارشد ملک کی طرح نہیں جس پر دبائو ڈال کر فیصلے لئے جا سکیں ، ایسٹ ریکوری یونٹ ،ایف آئی اے اور نیب کے لوگ لندن جا کر نیشنل کرائم ایجنسی سے ملتے رہے ہیں ، جن لوگوںنے اس کیس کے بہانے لندن کے پھیرے لگا کر ٹی اے ڈی اے وصول کیا ہے ان سے اس کی وصولی کی جائے، عالمی سطح پر اسکروٹنی سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان میں چلائے جانے والے کیسز کی کیا حیثیت ہے ،نیشنل کرائم ایجنسی کسی کیس میں 6سال پیچھے جا کر تحقیقات کرتی ہے لیکن اس کیس میں اس نے 20سال پیچھے جا کر تحقیقات کیں اور کچھ نہ ملنے پرعدالت کو لکھ کر دیا گیا کہ شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے منجمد کئے گئے اکائونٹس کو بحال کر دیا جائے، جھوٹے احتساب کے الف لیلیٰ کی کہانیاں یہاں تو دھکا شاہی سے چل سکتی ہیں لیکن عالمی اداروں نے اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے ، جب کسی ملک کا وزیر اعظم منی لانڈرنگ کا وکیل ہوگا تو اس کے خلاف فیٹف اور دنیا کے ممالک کیوں گھیرا تنگ نہ کریں، حکومت اسی لئے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع چاہتی ہے کیونکہ انہیں دوبارہ ایساچیئرمین نہیں مل سکے گا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع تاریخ کا حصہ ہے اور اس عہدے پر توسیع ہوتی رہی ہے لیکن چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے قانون میں لکھا ہے یہ قابل توسیع نہیں ہے اور اس عہدے پر قائد ایوان قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرنے کا پابند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ او رمرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب سے برطانیہ کی عدالت نے فیصلہ دیا ہے حکومت کے وزرا ء ،معاون خصوصی پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں کہ ہم نے تو کوئی کیس ہی نہیں کیا،حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے کوئی پیچھا نہیں کیا،حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی کو دسمبر 2019 میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے بیرسٹر ضیاء نسیم نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقا ت کیلئے خط لکھا اور خود ساختہ شواہد بھی دئیے ۔یہ خط کیبنٹ ڈویژن کے لیٹر پیڈ پر لکھاگیا ۔ جب کوئی حکومت کسی حکومت کو خط لکھتی ہے تو اسے سنجیدگی سے لیا جاتا ہے ۔نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے شہباز شریف اور سلیمان شہباز سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے اکائونٹس کا تجزیہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں یا ہم عدالت سے رجوع کر لیں لیکن شہباز شریف اور سلیمان شہباز نے از خود اپنے اکائونٹس کی تحقیقات کی اجازت دی ۔20 ماہ تک صرف کسی ایک ملک نہیں بلکہ تین ممالک برطانیہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں اس کی تفتیش کی گئی او ریہ معمولی تفتیش نہیں تھی ، جس میں یہ دیکھا گیا کہ کیا جرم کیا گیا ، اثاثے بنائے گئے اور کیا کسی او رجگہ منتقل کئے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں