میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوگ باہر نکلے تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا، آصف زرداری

لوگ باہر نکلے تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زر داری نے اپنے اوپر فرد جرم عائد کر نے پر کہاہے کہ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے۔ احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد صحافی نے آصف علی زر داری سے سوال کیاکہ آپ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے کیا کہیں گے؟ ۔ سابق صدر نے جواب دیکہ ایہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ انشااللہ۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لوگ باہرنکلے توحکومت کوگھرجانا پڑے گا۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف اندر گئے ہیں، کل ہم سب نے اندر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن یہ سب ہونا ہے۔سابق صدرآصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نکلی تو عمران خان کو کسی کی سپورٹ کام نہیں آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں