میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عزیر بلوچ پر 4 مقدمات میں ترمیمی فرد جرم عائد

عزیر بلوچ پر 4 مقدمات میں ترمیمی فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری آپریشن میں پولیس حملے سے متعلق 4 مقدمات میں ملزم عذیر بلوچ و دیگر مزید پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ، ذاکر راجا اور آصف نیازی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ پیر کو جوڈیشل کمپلیکس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری آپریشن میں پولیس حملے سے متعلق 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر دہشت گرد عذیر بلوچ کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دہشت گرد عذیر بلوچ، زبیر بلوچ ودیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر مقدمہ کے تفتشی افسر ان اور گواہان کو نوٹس جاری کردئیے۔عدالت نے مفرور ملزمان حبیب جان بلوچ، ذاکر راجا اور آصف نیازی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔عدالت نے مفرور ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2012میں تھانہ کھارادف کلاکوٹ اور نیپئر کی حدود میں پولیس پر حملہ کیا، حملہ میں پولیس افسران و اہلکاراور شہری زخمی ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں