کراچی میں بجلی کا بحران سنگین، 900میگاواٹ کا شارٹ فال
شیئر کریں
شہر میں بجلی بحران میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، کے الیکٹرک پیداوار میں اضافے کے بجائے لوڈشیڈنگ سے شارٹ فال پورا کررہی ہے۔شہر قائد میں بجلی کا بحران برقرار ہے، کے الیکٹرک نے گیس کے کم پریشر کو جواز بناکر پیداوار کم کررکھی ہے۔ بارہ روز سے کے الیکٹرک کے تین پاور پلانٹس بند ہیں۔اس وقت شہر میں بجلی کی طلب 3200 میگاواٹ ہے۔ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 سو میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ آئی پی پیز کے الیکٹرک کو 300 میگاواٹ بجلی دے رہے ہیں، کے الیکٹرک صرف 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کررہی ہے۔شہر میں 900 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ شارٹ فال کو پیداوار میں اضافہ کرکے پورا کرنے کے بجائے لوڈشیڈنگ سے پورا کیا جارہا ہے۔ شہر بھر میں دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں تین سے پانچ گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں نو سے بارہ گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ مرمت کے کام اور مقامی فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش الگ ہے۔