میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکریٹری محکمہ ثقافت کی انوکھی واردات ،جانوروں کے تحفظ کیلئے 62 کروڑ لے لیے

سیکریٹری محکمہ ثقافت کی انوکھی واردات ،جانوروں کے تحفظ کیلئے 62 کروڑ لے لیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) محکمہ ثقافت کے سیکریٹری نے سیلاب کے بعد جانوروں کے تحفظ کیلئے 62 کروڑ روپے حاصل کر لئے۔ جرات کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق سیکریٹری ثقافت اور آثار قدیمہ غلام اکبر لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کر کے درخواست کی کہ جانوروں کے تحفظ اور فیلڈ آپریشن کیلئے گاڑیوں کی ضرورت ہے اس لئے 62 کروڑ روپے جاری کئے جائیں، اکبر لغاری کی طرف سے لائیو اسٹاک اور پولٹری فیڈ کیلئے 4 کروڑ، ادویات کے لئے 8 کروڑ، جانوروں کے چارے کیلئے 25 کروڑ، پولٹری فیڈ کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ، جانوروں کے مچھر دانی کی خریداری کیلئے 22 کروڑ، 50 گاڑیوں کی خریداری کیلئے رقم اور پیٹرول کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے دینے کی درخواست کرنے کا انکشاف ہوا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ غلام اکبر لغاری محکمہ ثقافت کے سیکریٹری ہیں اور جانوروں کے تحفظ کیلئے خطیر رقم جاری کروائی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں