انڈونیشیا ،سونامی سے400 افراد ہلاک،600زخمی،سینکڑوں عمارتیں منہدم
شیئر کریں
انڈونیشیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سونامی سے 384 افراد ہلاک اور 540 سے زائد زخمی ہوگئے۔زلزلہ وسطی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی کلومیڑ دور علاقوں میں موجود افراد نے بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے۔سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی اور زخمیوں کو کھلے آسمان تلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
زلزلے سے سب سے زیادہ شہر پالو متاثر ہوا جس کی آبادی ساڑھے 3 لاکھ کے لگ بھگ تھی، بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی گھر مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے، سونامی کے بعد بھی سمندر میں 5 فٹ بلند لہریں اٹھتی رہیں اور شہر میں داخل ہوئیں۔ زلزلے کے بعد ہر جانب افراتفری کا عالم ہوگیا، لوگ سڑکوں پر دوڑ رہے تھے جبکہ عمارتیں گر رہی تھی، سونامی کی لہروں کے ساتھ ایک بحری جہاز بھی بہہ کر ساحل پر آگیا۔ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امداد کی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا جس کے بعد فوج نے طیاروں کے ذریعے امدادی اشیا دارلحکومت جکارتا سے متاثرہ علاقوں میں پہنچانی شروع کردیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کی جانب سے ہلاک اور زخمیوں کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے اس میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی اور زخمیوں کو کھلے آسمان تلے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔زلزلہ وسطی انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی۔