میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی، 9اور 10محرم کو موبائل سروس بھی بند

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی، 9اور 10محرم کو موبائل سروس بھی بند

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر تین روز کے لئے پابندی عائد، پابندی محرم الحرام کے دوران سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی، پابندی آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ پولیس کی جانب سے سفارش کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے تین روز کے لئے موٹر سائیکل کی پابندی کا فیصلہ کیا ،تاہم آخری اطلاعات آنے تک اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں جاری کیا گیا۔ علاوہ ازیں کراچی سمیت سندھ بھر میں دو روز کے لئے موبائل سروس بند رہے گی ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ستمبر 9 محرم الحرام اور یکم اکتوبر 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں