اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپوں میں جارحیت، آپریشن کے نام پر 10 فلسطینی شہید
شیئر کریں
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی علاقوں کے پناہ گزین کیمپوں میں گھس کر نام نہاد سیکیورٹی آپریشن میں اپنی روایتی بربریت کا مظاہرہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجوں نے مغربی کنارے کے علاقوں جنین اور طولکرم میں چند مطلوب افراد کی تلاش میں پناہ گزین کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔ جہاں زیادہ تر خواتین اور بچے مقیم تھے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔ کئی مواقعوں پر دوبدو لڑائیاں بھی ہوئیں جب کہ الاغوار میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ کے نزدیک واقع اسپتالوں کا محاصرہ کر لیا تا کہ مسلح افراد کو وہاں پہنچنے سے روکا جا سکے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں حملوں میں ملوث جنگجوؤں کی بڑی تعداد مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں چھپی ہوئی ہے جن کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ا?پریشن کیا گیا۔جنین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 6 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ طولکرم میں کی گئی ایک کارروائی میں 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ یہ ا?پریشن ا?خری اطلاعات ا?نے تک جاری ہے۔