بارش سے مریض پریشان، ایمبولینس نے کرائے بڑھا دیے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں دو روز کی بارش کے بعد سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی نے سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کیلئے آمد و رفت مشکل کر دی۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے اور بارش کے باعث مریض اسپتالوں کے باہر پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار میں بھیگتے رہے۔جناح اسپتال ہو۔ یا این آئی سی ایچ۔ یا این آئی سی وی ڈی۔ ایک ہی روڈ پر قائم ان اسپتالوں کے باہر کوئی سایہ دار جگہ نہ ہونے کی وجہ سے بارش میں مریض کیچڑ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتے دکھائی دیے۔صرف پبلک ٹرانسپورٹ ہی نہیں اسپتالوں کے باہر موجود ایمبولینس کے کرائے بھی بارشوں کے پانی جمع ہونے کے باعث بڑھا دیے گئے ہیں۔