میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک، انٹر میں رعایتی مارکس بڑھانے کا فیصلہ

میٹرک، انٹر میں رعایتی مارکس بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ سال سے میٹرک اورانٹر کے امتحانات میں طلبہ کے گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔انٹربورڈز کوآرڈینشن کمیٹی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرغلام علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال سے میٹرک اورانٹرمیں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر40 کردئیے جائیں گے۔آسان اوررٹے ہوئے سوالات کی جگہ مشکل سوالات دیئے جائیں گے ، تاہم سات سوالات پرپسند کااختیاردگنا یعنی چودہ کردیاجائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی فریم ورک پرکام شروع کرتے ہوئے طلبہ کو امتحان میں گریس مارکس دینے کا فیصلہ کیاہے اورآئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان بھر کے تمام تعلیمی بورڈ منصفانہ طورپریکساں کاپیوں کی جانچ پڑتال کے مرحلے کو طے کرنے کی بھی سفارشات پیش کر دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں