عوام حکمرانوں کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے،حافظ نعیم
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو فارم 47 والی حکومت کو گرانے کی تحریک شروع کریں گے، اب لوگ تنگ آچکے ہیں اور مسائل کا حل چاہتے ہیں، عوام حکمرانوں کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، اگلی کال آئندہ چند دن میں دے دیں گے، سب راستے بند کر دیے تو حکومت ہٹاؤ تحریک شروع ہوسکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف جماعت اسلامی کی نہیں پورے پاکستان کی ہڑتال ہے عوام حکمرانوں کی بڑی گاڑیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، تاجر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن مارکیٹوں کی بنیاد پر ٹیکسوں کا تعین انہیں منظور نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے اور تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں تو گھر بھیجنے کی تحریک شروع ہوگی، اب لوگ تنگ ا?چکے ہیں اور مسائل کا حل چاہتے ہیں۔