میری عمر 77سال ہے، مجھے 3اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں،فیملی سے ملاقات بھی بندہے‘ پرویز الٰہی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت میں کہا ہے کہ میری عمر 77سال ہے اور مجھے 3اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں،میں گھر پر تھراپی کراتا تھا، وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے۔احتساب عدالت لاہور میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔نیب کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تو عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کو روسٹرم پر بلالیا۔اس موقع پر احتساب عدالت کے جج نے چوہدری پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں مسئلہ ہے۔اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں۔