بلڈنگ پلان کے خلاف تعمیرات ، عزیز اسکائی لائن کے خلاف ایس بی سی اے کاکارروائی سے گریز
شیئر کریں
فریحہ بلڈر کے سرجانی ٹائون میں پبلک سیل پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن میں ایس بی سی اے کے بلڈنگ پلان کے خلاف تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے فریحہ بلڈر کے مالک منصور میمن کی جانب سے سرکاری اداروں کا نام استعمال کرکے ایس بی سی اے افسران کو دبائو میں لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع غربی کے افسران پبلک سیل پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن سے ماہانہ 2 لاکھ بھتہ وصول کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فریحہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز سرجانی ٹائون میں اپنے پبلک سیل پروجیکٹوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اپرول پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹائون کے پلاٹ نمبر SB-157 سیکٹر 7-A اسکیم 41 سرجانی ٹائون پر فریحہ بلڈرز کی جانب سے پبلک سیل پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن تعمیر کیا جارہا ہے جو اپنے آخری مراحل پر ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ عزیز اسکائی لائن کے حوالے سے فریحہ بلڈرز نے ایس بی سی اے سے فائنل اپروول پلان نمبر SBCA/DD(GADAP TOWN) / Prop/2019/4248/570/351 منظور کرایا تھا جس کے تحت فریحہ بلڈر کو عزیز اسکائی لائن میں 726.44 اسکوائر فٹ کے 9 فلیٹ 595.75 اسکوائر فٹ کے 11 فلیٹ، 343.52 اسکوائر فٹ کے 4 فلیٹ، 436.93 اسکوائر فٹ کے 18 فلیٹ، 335.42 اسکوائر فٹ کے 9 فلیٹ، 310.19 اسکوائر فٹ کے 42 فلیٹ، 257.58 اسکوائر فٹ کے 4 فلیٹ، 257.58 اسکوائر فٹ کے 4 فلیٹ، 270.13 اسکوائر فٹ کے 6 فلیٹ، 350.58 اسکوائر فٹ کے 1 فلیٹ، 550.18 اسکوائر فٹ کے 2 فلیٹ، 418.88 اسکوائر فٹ کے 4 فلیٹ، 304.28 اسکوائر فٹ کے 4 فلیٹ، 227.38 اسکوائر فٹ کے 7 فلیٹ اور 277.42 اسکوائر فٹ کے 7 فلیٹ تعمیر کرنے تھے ایس بی سی اے قانون کے مطابق ایس بی سی اے سے جو بلڈنگ اپروول پلان منظور کرایا جاتا ہے بلڈر اس سے ایک انچ بھی کم یا زیادہ پر فلیٹ تعمیر نہیں کرسکتا ہے اگر بلڈر ایسا کرتا ہے تو وہ ایس بی سی اے کے بلڈنگ اپروول پلان کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس پر ایس بی سی اے کو فوری کارروائی کرنی ہوتی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کے قانون کے مطابق فریحہ بلڈر کے پروجیکٹ عزیز اسکائی لائن کے آرکیٹیک کو بلڈنگ کے ہر فلور کا اسٹریکچر اسٹیبلٹی سرٹیفکیٹ ایس بی سی اے میں جمع کرانا ہوتا ہے تاکہ بلڈر کمپلیشن کے موقع پر 30 فیصد غلطی کا سہارا نہ لے ذریعے کا کہنا ہے کہ عزیز اسکائی لائن کے پروجیکٹ میں فریحہ بلڈر کی طرف سے آرکیٹیک کامران انصاری (AL-01-699) جبکہ انجینئر عیسیٰ بابا (SE-06-272) ہیں ذریعے کے بقول فریحہ بلڈر نے عزیز اسکائی لائن میں کسی بھی فلور پر بلڈنگ اپروول پلان کے مطابق فلیٹ تعمیر نہیں کئے ذریعے کے بقول فریحہ بلڈر کی جانب سے عزیز اسکائی لائن پروجیکٹ میں بلڈنگ پلان کے خلاف تعمیرات سے ایس بی سی اے افسران بخوبی واقف ہیں لیکن ان کی جانب سے عزیز اسکائی لائن نامی پروجیکٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جرأت کو ایس بی سی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ فریحہ بلڈرز کے مالک منصور میمن سرکاری ادارروں کے افسران کے نام پر ایس بی سی اے افسران کو ڈراتے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے ضلع غربی کے افسران فریحہ بلڈر سے ماہانہ 2 لاکھ روپے بھتہ وصول کرکے اپنی آنکھیں بند رکھے ہوئے ہیں ایس بی سی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے قانون میں بلڈنگ اپروول پلان کی خلاف ورزی بڑا جرم ہے جس پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایس بی سی اے بڑی قانونی کارروائی کرسکتی ہے۔