میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ کورنگی کے کر تا دھرتائوں کی ملک سے فرار کی تیاری

ڈسٹرکٹ کورنگی کے کر تا دھرتائوں کی ملک سے فرار کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی کے بادشاہ و بازیگرو نے نگراں حکومت کی باگ دوڑ سنبھالتے ہی ملک سے فرار ہونے کیلئے کمر کس لی غیر قانونی بھرتیوں جعلی پرموشن فوت شدہ ملازمین کے جعلی کھاتے و دیگر غیرقانونی دھندے و ہیر پھیر کے ماسٹر مائنڈز نے ملک سے فرار ہونے کی تیاریاں مکمل کر لی ادھر مزکورہ لٹیرے و رہزنوں کے خلاف ٹرانزیکشن آفیسر رحمت اللہ شیخ نے محکمہ جاتی انکوائری کے احکامات جاری کر رکھیں ہیں واضح رہے کہ محکمہ جاتی ذرائع کا دعویٰ ہئے کہ اس بھرتی مافیا نے بلدیہ کورنگی کو لگ بھگ (!40 ) کروڑ سے زائد کا چونا لگایا ہئے مزکورہ عناصر جن میں ڈائریکٹر آئی ٹی شجاعت حسین عرف شجی اور انکے دیگر کرائم پارٹنرز میں راحیل میمن محمد شاہد سابقہ ڈائریکٹر آئی ٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ نعیم گوہر سندھ حکومت کے آڈٹ آفیسر شکیل میمن سمیت نعمان شامل ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہئے کہ اگر تحقیقاتی اداروں نے اپنے فرائض منصبی میں مزید کوتاہی کی تو مزکورہ تمام افراد ملک سے فرار ہوجائنگے ادھر ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کی تنخواہوں میں بھی مذکورہ گروپ نے ملازمین کے شناختی کارڈز نمبرز میں بھی ہیر پھیر کی تھی اور ٹرانزیکشن آفیسر رحمت اللہ شیخ کی بنائ￿ اجازت انھیں ماموں بناتے ہوئے بیشتر ملازمین کو ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں ٹرانسفر کردیا تھا اور اسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی بھرتی شدہ جعلی ملازمین کھپائے گئے اور ان ملازمین کو قانونی شکل دینے کیلے مزکورہ گیم کھیلا گیا ذرائع کے مطابق بھرتی مافیا کے سربراہ شجاعت عرف شجی کا دعویٰ ہئے کہ انکے تعلقات اور اثر رسوخ سیاست اور بیوروکریسی دونوں سے ہے کیونکہ وہ سب کو خوش رکھنے کا گر خوب جانتے ہیں جبکہ بھاری وصولیوں کے عوض انھوں نے سیاسی اور افسر شاہی کے لوگوں کو بھی کھپایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں