سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ
جرات ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲
شیئر کریں
دریائے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ سکھر میں دریا کے وسط میں قائم سادھو بیلہ مندر مکمل زیر آب آنے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے چند روز کے لیے بند کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے جہاں 36گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔