میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریڈ کراس کا سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑامداد کا اعلان

ریڈ کراس کا سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑامداد کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئی ایف آر سی نے فوری طور پر20 کروڑ روپے امداد جاری کردی باقی رقم جلد منتقل کر دی جائے گی
امداد کے اعلان اور 20 کروڑ روپے موصول ہونے پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق کا اظہار تشکر
لاہور(بیورورپورٹ) انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ہلال احمر پاکستان کی بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جس میں انٹرنیشنل فیڈریشن فار ریڈ کراس (آئی ایف آر سی) نے سیلاب زدگان کے لیے 5 ارب 72 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق آئی ایف آر سی نے فوری طور پر سیلاب زدگان کے لیے 20 کروڑ روپے امداد جاری کردی ہے اور بقیہ رقم جلد منتقل کردی جائے گی۔امداد کے اعلان اور 20 کروڑ روپے موصولی پر چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے اظہار تشکر کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں