میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیم نالوں ،ڈرینیجز کی تباہ کاری، بدین میں ایل او بی ڈی اوور فلوہو گیا

سیم نالوں ،ڈرینیجز کی تباہ کاری، بدین میں ایل او بی ڈی اوور فلوہو گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بند کے ذریعے پانی کو روکنے کوششیں،کلوئی ،پنگریو، ٹنڈوباگو و دیگر علاقے خطرے میں، سانگھڑ کی نارا ویلی ڈرینیج کو 15 فٹ شگاف
پانی سانگھڑ میں داخل، شہر ڈوبنے کا خدشہ، جوہی، کے این شاہ و دیگر شہربھی خطرے میں آ گئے ،سندھ حکومت و مشینری مکمل طور پر مفلوج
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بارشوں کے بعدسیم نالوں اورڈرینیجز کی تباہ کاریان، بدین میں ایل او بی ڈی اوور فلو ہوگیا، بند کے ذریعے پانی کو روکنے کوششیں،کلوئی ،پنگریو، ٹنڈوباگو و دیگر علاقے خطرے میں، سانگھڑ کی نارا ویلی ڈرینیج کو 15 فٹ شگاف، پانی سانگھڑ شہر میں داخل، شہر ڈوبنے کا خدشہ، جوہی، کے این شاہ و دیگر شہروں پر بھی خطرات منڈلانے لگے، سندھ حکومت و مشینری مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی، تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد غلط منصوبہ بندیوں سے بنائی گئی سم نالوں اور آئوٹ فال ڈرینیجز کے باعث مزید تباہی کا سلسلہ جاری ہے، بدین ضلع سے گذرنے والے ایل بی او ڈی اوور فلو ہوگیا جس کے باعث ایل بی ڈی او کے دونوں اطراف کلوئی، شادی لارج، پنگریو، ٹبڈوباگو و اطراف کے علاقوں میں خطرے کی گہنٹی بج گئی ہے، زیرو پوائنٹ کے پاس پانی سطح بڑھنے کے بعد مصنوعی طور پر بند بنا کر پانی کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں، ایل بی او ڈی کی دونوں اطراف میں سینکڑوں لوگ مبینہ طور کٹ والی اطلاعات کے بعد چوکس ہیں اور حفاظتی بندوں کی نگرانی کر رہے ہیں، ضلع انتظامیہ نے ایل بی او ڈی میں ممکنہ طور شگاف پڑنے کے پیش نظر پنگریو کے قریب امدادی کئمپوں کو قائم کرکے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، سانگھڑ نوابشاہ روڈ پر 11 پلی کے قریب نارا ویلی ڈرینیج میں 15 فٹ شگاف پڑنے کے بعد پانی سانگھڑ شہر میں دا ہوگا ہے اور تیز رفتار پانی کے باعث سانگھڑ شھر ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، رہائشیوں نے اپنے مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ضلع انتظامیہ سمیت ملحقہ ادارے غائب ہیں، دوسری جانب جوہی، کے این شاہ و دیگر شہروں پر خطرات منڈلا رہے ہیں، جھڈو شھر میں کشتیاں چل رہی ہیں اور جھڈو سمیت نئون کوٹ دیگر علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ چکا ہے\


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں