میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کیلئے 25 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کیلئے 25 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے 10 ارب،سندھ کے سیلاب متاثرین کو15 ارب روپے دیے جائیں گے
25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا،شہباز شریف
کوئٹہ/اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے 10 ارب جب کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کردیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ کا اعلان بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور نیول چیف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں ان کے ہیلی کاپٹرز لوگوں کو بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 15 ارب روپے جب کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا اور مخیر حضرات سے بھی سیلاب زدگان کی امداد کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 1000لوگ سیلاب کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے علاقے ایسے ہیں جیسے چاروں طرف سمندر بہ رہا ہے یہ سیلاب اور طوفانی بارشیوں نے 2010 کے سیلاب کی تباہی کا ریکارڈ توڈ دیا۔شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 1000لوگ سیلاب کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر نے فون کر کے حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ سیلاب زدگان کا ہاتھ بٹائیں گے اور اب ترکی سے 2 جہاز پہنچنے والے ہیں، اسی طرح یو اے ای کا ایک جہاذ امداد ی سامان لے کر آج پہنچے گا جب کہ برطانیہ نے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مجھے کل رات ایک شخص نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مجھے 6 کروڑ روپے دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں حاجی اللہ دینو کا دورہ کیا جہاں انہیں متاثرین کو پہنچنے والے نقصانات پر انہیں بریفنگ دی گئی۔دورہ قطر سے واپسی کے بعد وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مسلسل دورے پر ہیں، آج بھی شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقے جعفر آباد کے حاجی اللہ ڈینو پہنچے جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر جان محمد جمالی اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی نے ان کا استقبال کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جعفرآباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاوشوں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف جعفرآباد میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد حفیظ آباد، گابی خان، قادر پور اور شکارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں