میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان سے مسافروں کو لے کرخصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

افغانستان سے مسافروں کو لے کرخصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد پھنسے اپنے ملازمین اور غیر ملکیوں کو لے کر اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز یو این او 356 ایچ ہفتہ کی دوپہر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے افغانستان گئی تھی۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ خصوصی طیارے نے افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں سے افغان شہریوں اور غیرملکی ملازمین کو لے کر خصوصی پرواز پاکستان کیلئے روانہ ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیچ 1900 ڈی طیارہ شام 4 بج کر 51 منٹ پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اترا۔ طیارے میں کتنے مسافروں نے پاکستان کیلئے سفر کیا؟ یہ معلومات فوری طور پر نہیں مل سکی ہیں۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے طیارے سے پہنچنے والے غیرملکی اور افغان شہری کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گے جس کے بعد انہیں ان کی اگلی منزل پر روانہ کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر مخصوص مدت کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔جبکہ سول ایوی ایشن(سی اے اے)کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کراچی لانے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔ذرائع سی اے اے کے مطابق افغانستان سے منتقل کیئے جانے والوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والوں کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے لیے لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں