میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جلسے میں شرکت سے روکنے پر لیگی خواتین سیخ پا،مولانافضل الرحمن نے فیصلہ واپس لے لیا

جلسے میں شرکت سے روکنے پر لیگی خواتین سیخ پا،مولانافضل الرحمن نے فیصلہ واپس لے لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی ڈی ایم نے آج(اتوار) ہونے والے اپنے جلسہ عام میں خواتین کارکنان کو شرکت سے روک دیاہے۔اس اجتماع میں کسی جماعت کی بھی خواتین کارکنان شریک نہیں ہونگی ۔پی ڈی ایم انتظامی کمیٹی نے خواتین کو جلسے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ پی ڈی ایم کراچی جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی، مسلم لیگ ن نے جے یو آئی رہنما کے پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کو شرکت کی اجازت نہ دینے کے بیان کو مسترد کر دیا، جلسے سے قبل پی ڈی ایم کے آپسی اختلافات سامنے آ گئے- تفصیلات کیمطابق پی ڈی ایم کے کل کے کراچی جلسے سے قبل ہی پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں کے آپسی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پی ڈی ایم جلسے کے کامیاب ہونے کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں- مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین شرکت کریں گی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلثورز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کی عدم شرکت سے متعلق تاثر مسترد کردیا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ خواتین سے متعلق اگر کوئی خبریں آئی بھی ہیں تو ان پر کان نہ دھریں۔کراچی جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت ہو گی۔ خواتین کو الگ انکلوڑر اور تحفظ دیا جائے گا۔ جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم پر تنقید کی تھی۔ سینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خواتین کی جلسے میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کس کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے؟؟ افغانستان کی صورتحال کے بعد ایسے فیصلے کے کیا معنی ہیں؟مولا بخش چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم کی قیادت افسوسناک فیصلے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں