میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنٹونمنٹ انتخابات ،حیدرآبادکے 10وارڈوں کیلئے 73امیدواروں نے میدان سجالیا

کنٹونمنٹ انتخابات ،حیدرآبادکے 10وارڈوں کیلئے 73امیدواروں نے میدان سجالیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

کنٹونمنٹ حیدرآباد کے انتخابات، تیاریاں عروج پر، 10 وارڈوں میں ہونے والے انتخابات 73 امیدوار میدان میں اتر گئے، 49 ہزار ووٹر حق رائے دہی استعمال کرینگے، 12 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے امیدواران کی حتمی فہرست جاری انتخابی نشان الاٹ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے تمام وارڈز پر امیدوار کھڑے کردیے، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے 10وارڈوں کیلئے 12ستمبرکو ہونے والے انتخابات میں مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے، امیدواروں نے اپنے حلقوں میں دفاتر قائم کئے ہیں اور عوام سے رابطے کیلئے کارنر میٹنگز اور عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے 10وارڈوں پر ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم پاکستان، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی، تحریک لبیک، تحریک اللہ اکبر سمیت آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم جاری ہے، جبکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے تمام 10 وارڈز پر اپنے امیدوار کھڑے کردیے ہیں، امیدوار اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز کرکے اپنے ووٹرز کو یقین دہانی کرانے میں مصروف ہیں۔ کارنر میٹنگز میں حلقے کے ووٹرز کی شرکت بھی دیدنی ہے۔ ووٹرز سے رابطہ کرنے کیلئے تمام امیدواروں نے اپنے حلقوں میں الیکشن آفس بھی قائم کرلیے ہیں جہاں شام سے رات گئے تک امیدوار کے حامی اور ووٹرز جمع رہتے ہیں اس کے علاوہ حلقے میں جگہ جگہ کارنر میٹنگز بھی کی جارہی ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد کے 10 وارڈوں پر ہونے والے انتخابات میں کل ووٹرز کی تعداد 48 ہزار 9 سو 65 ہے، ان میں سے مرد ووٹرز 27 ہزار 73 اور 21 ہزار 892 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔12ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ آفیسر اور سینئر پریذائیڈنگ آفیسرز کی تربیت کا آغاز 25اگست سے شروع کردیا گیا ہے، جو مرحلہ وار 31اگست تک جاری رہے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابا ت میں سیاسی او رمذہبی جماعت کے امیدوار اپنی جماعتوں کے پرچم، بینرز اور منشور عوام میں پہنچارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں