مجھے گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی، مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا ،کمشنر کراچی نے وزیر اعلی سندھ کو بارش کے پانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا
شیئر کریںوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہ ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی۔وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا ،کمشنر کراچی نے وزیر اعلی سندھ کو بارش کے پانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں سے 170 بحال ہونے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ مقامات پر پانی کھڑا ہے ، کلیئر کرا رہے ہیں،شہر کو ٹھیک کرنا ہے چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع جنوبی کے بیشتر علاقوں سے پانی کیوں نہیں نکالا گیا ؟ کے ایم سی کا اربن ڈیزاسٹر رسپانس یونٹ متحرک نظر نہیں آیا، باتھ آئی لینڈ، کلفٹن کے مختلف بلاکس میں پانی موجود ہے ، 10 ویں محرم پر جلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہ ہوئی، مجھے تمام گلیاں صاف چاہئیں، لوگ کہتے ہیں حکومت نظر نہیں آتی۔