میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان جوہر ، گبول گوٹھ ، ایف بی آر کا سیکورٹی گارڈ، خاکروب قتل، مقابلے میں 2ملزم ہلاک

گلستان جوہر ، گبول گوٹھ ، ایف بی آر کا سیکورٹی گارڈ، خاکروب قتل، مقابلے میں 2ملزم ہلاک

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (کرائم رپورٹر) گلستان جوہر میں ایف بی آر کا سیکورٹی گارڈ اور خاکروب قتل، گبول گوٹھ میں مقابلہ، 2 ملزمان مارے گئے، آئل ٹینک میں آگ لگنے سے جھلس کر 1 شخص ہلاک، 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں واقع ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ، فائرنگ کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایف بی آر آفس کے باہر بیٹھے دو افراد زخمی ہوگئے ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج دونوں افراد نے دم توڑ دیا، اسپتال میں دونوں کی شناخت 40 سالہ تنظیم الہدیٰ ولد نور اللہ اور 30 سالہ فقیرا مسیح کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ او امتیاز میر جت نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میںجاں بحق ہونے والاتنظیم الہدی ایف بی آر کا گارڈ تھا ، جبکہ ہلاک ہونے والا فقیرا مسیح ایف بی آر آفس میں سوئیپر تھا اور ایف بی آر کے عملے نے اسکو سیکورٹی گارڈ کی وردی پہنا کر مین گیٹ پر بیٹھایا ہوا تھا، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری اور تمام تر پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔ سائٹ سپرہائی وے پولیس نے گبول گوٹھ چاند بنگلہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو ہلاک کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا، جبکہ موقع سے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ایس ایچ او انار خان کے مطابق شہری رمضان نے 15 پر اطلاع دی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر مذکورہ مقام پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور موقع سے فرار ہونے لگے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک اور دو فرار ہوگئے ، ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور کیش برآمد کرلیا،ہلاک ہونے والے ملزمان کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے۔ جیکسن تھانے کی حدود شیریں جناح 20 نمبر بس اسٹاپ سے متصل آئل ایریا میں ٹینک کی مرمت کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی پانچ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپکے تحت آگ پر قابو پاتے ہوئے زخمیوں کو ریسکو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچا رہے تھے کہ ایک شخص نے راستے میں دم توڑ دیا ،اسپتال میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ اسماعیل ولد داو ¿د کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں کی 59 سالہ خان محمد ولد گل محمد، 27 سالہ محمد جنید ولد محمد صادق، 35 سالہ انیس اور 30 سالہ محمد رمضان ولد علی کے نام سے ہوئی۔ زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال احمد کوگرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ چلانے والے 3 ملزمان جمشید خان ، نواز بلوچ اور حافظ نیازی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹینکر برآمد کرلیے، شریف آباد پولیس نے دو ملزمان شان عرف شانی اور زبیر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، جمشید کوارٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد دو ملزمان صبور اور عمران کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان نے 17 مئی کو جمشید کوارٹر کی حدود میں گھر کے اندر لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے 15 سالہ نوجوان ہلاک اور تین افراد کو زخمی کیا تھا ، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ، فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان عامر ، شہباز ، ساجد اور فرحان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں