میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک کروڑ پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

ایک کروڑ پاکستانی ہیپاٹائٹس کا شکار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائیٹس کا عالمی دن منایاگیا۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا بوجھ بہت زیادہ ہے، اور محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے قریبا 98 لاکھ مریض ہیں۔ترجمان وزارت صحت کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ وفاق اور چاروں صوبوں کے اشتراک سے 68 ارب کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہاکہ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا مقصد پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے وسیع پیمانے پر پھیلا کی روک تھام کرنا ہے۔ 98 لاکھ کیسز کو تلاش کرنے کے لیے ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی سکریننگ کی جائے گی۔ ملک گیر سکریننگ اور علاج کی سہولیات تک کی رسائی لوگوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ خون سے پھیلنے والا انفیکشن ہیپاٹائٹس سی متاثرہ خون کی منتقلی سے پھیلتا ہے۔ ہیپاٹائٹس سی سے بچا کا بہترین طریقہ وائرس کی منتقلی والے عوامل بارے احتیاط کرنی چاہیے۔ماہرین کے مطابق کبھی بھی ایسی اشیا استعمال نہ کریں جن پر دوسرے لوگوں کا خون لگ سکتا ہو۔ ہمیشہ غیر استعمال شدہ استرا، بلیڈ اور دیگر اشیا ڈسپوزیبل یعنی ایک ہی مرتبہ استعمال ہونے والی اشیا استعمال کریں۔ انجیکشن لائسنس یافتہ پریکٹیشنر کے زیرانتظام اور غیراستعمال شدہ یعنی ڈسپوزیبل سوئیاں/سرنجیں استعمال کریں۔ماہرین کے مطابق ایک ہی شخص پر استعمال ہونے والے جراثیم سے پاک ٹولز کے ذریعے کان/ناک چھدوائیں۔ خون کے ہیپا ٹائیٹس وائرس سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ اسکرین شدہ خون لگوائیں۔ غیر محفوظ جنسی عمل یا تعلقات سے پرہیز کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں