تضحیک وتوہین
شیئر کریں
سمیع اللہ ملک
انسانوں نے بھوک وافلاس،غربت وبیروزگاری سے تنگ آکرچوریاں وڈاکے ڈالے ہیں،خود کشیاں کی ہیں،جرم کی دنیاکاراستہ اختیارکیاہے،اورکچھ نہیں بن سکاتواس علاقے سے ہجرت اختیارکرلی ہے لیکن جس معاملے کوانہوں نے ایک لمحے کیلئے،ذرا سے توقف کیلئے بھی برداشت نہیں کیاوہ تضحیک تھی۔کیونکہ عزت نفس ایک ایسی متاع ہے کہ جس کے لٹ جانے کے رنج پر انسان وہ بپھراہواشیربن جاتاہے کہ اس کے پنجے واپس نہیں مڑتے کہ جب تک انتقام نہ لے لیں ۔ول ڈیورانٹ نے اس تاریخی معاملے کواپنی مشہورزمانہ کتاب”ہیروزآف دی ہسٹری”میں اس طر ح تحریرکیاہے”تاریخ میں انقلاب معاشی حالات اورمجبوریاں نہیں لاتیں بلکہ تاریخ کے بگڑے ہوئے بچے لوگوں کی تضحیک اورتمسخر سے وہ لمحہ قریب کرلیتے ہیں جہاں لوگ خونخواربھیڑیوں کی طرح ایوانوں پرٹوٹ پڑتے ہیں”۔
اس کی ایک ادنی سی مثال اورجھلک انقلاب فرانس میں بھی تلاش کی جاسکتی ہے۔والٹیئرایک معمولی ڈرامہ نویس تھاجس کے ڈرامے معاشرے کی محرومیوں پرایک بھرپورطنزہوا کرتے تھے،جن کودیکھ کرفرانس کے لوگوں کواپنی ہی زندگی کے کردار نظرآتے تھے اوروہ اپناساراغم وغصہ بھول کرچین کی نیند سوجاتے تھے۔ان ڈراموں کی مقبولیت دیکھ کرشاہ فرانس کاایک منہ چڑامشیرروہان حسد سے جلنے لگااوربادشاہ کے کان بھرنے شروع کردیے جس کی بنا پروالٹیئرایک سال کیلئے پیرس بدرکردیا گیا۔والٹیئراپنی پیرس بدری کے بعد جب واپس آیاتواس کے قلم نے کسی بھی انتقامی کارروائی سے اجتناب کیا۔پیرس واپسی پراس نے دوبارہ لوگوں کی محرومیوں پرلکھناشروع کردیالیکن اس دفعہ روہان نے والٹیئر کو اپنے بھرے دربارمیں طلب کرکے اس کی شدید بے عزتی اورتضحیک کی جس کابالآخروالٹیئرنے ترکی بہ ترکی جواب دیا۔لوگوں نے بیچ بچاؤکرکے معاملہ رفع دفع توکروادیا لیکن ایک عورت جو والٹیئرکی بے حد مداح تھی اس سارے معاملے کودیکھ کربیہوش ہوگئی لیکن روہان نے والٹیئرکے گھراپنے چندغنڈوں کوبھیج کروالٹیئرکواس کے گھرسے نکال کرسب لوگوں کے سامنے بری طرح ماراپیٹااورخودوہاں پاس کھڑامسکراتارہا۔
والٹیئرجب اپنی توہین وتضحیک،کھلم کھلامارپیٹ اورتمسخرکی شکایت کرنے بادشاہ کے محل میں چندلمحوں کی بھیک مانگنے گیا تومحل کے دروازے بندکردیے گئے۔یہ وہ لمحات تھے جس نے والٹیئرکو ڈرامہ نگارسے ایک کالم نویس اورفلسفی بنادیا۔اس کے قلم نے لوگوں کی سوچوں کادھاراتبدیل کردیا۔لوگوں کووالٹیئرکی تحریروں کا شدت سے انتظاررہتاتھا۔والٹیئرکی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی تھی اورلوگوں نے اس کواپنامسیحاسمجھناشروع کردیا۔ادھرروہان اوراس کے حواری بادشاہ کووالٹیئرکی مقبولیت سے ڈراکر اس کی تحریروں اورکتابوں پر پابندی لگواتے رہے۔والٹیئرکی کتاب نیچرل لاء پرپابندی لگاکراس کی تمام کا پیوں کوسرعام بازارمیں آگ لگادی گئی۔اب والٹیئرکی کتابیں خفیہ طورپرچھپتی رہیں اورلوگوں میں تقسیم ہوتی رہیں۔والٹیئرکے تحریرکردہ کالم اورپمفلٹ متوسط درجہ کے لوگوں کی دل کی آوازبن کرابھرے۔بالآخربادشاہ نے والٹیئرکوملک بدرکرکے برطانیہ بھجوادیامگروالٹیئرکی تحریروں میں مزید شدت آگئی۔والٹیئرکے الفاظ دہکتے انگاروں کی مانندبادشاہ اوراس کے حواریوں پربرسنے لگے اوربالآخروہ وقت آن پہنچاجب فرانس کے لوگوں نے بادشاہ لوئی اوراس کے حواریوں کوایک بڑے چھرے یعنی گلیوٹین کے نیچے رکھ کرذبح کردیا۔اس نے اپنی موت سے پہلے اس بات کااقرارکیاکہ انقلاب فرانس والٹیئراورروسوکے سواکچھ بھی نہیں۔تضحیک اورتوہین ہر معاشرے میں ایک والٹیئرکوجنم دیتی ہے اورانجام بھی بادشاہ لوئی سے مختلف نہیں ہوتابلکہ بعض اوقات تواس سے بھی زیادہ خوفناک!
پاکستانی قوم کی تضحیک اورتوہین کاسلسلہ تواس دن شروع ہوگیاتھاجب ہم نے اپنے ایک شہری ایمل کانسی کوخوداپنے ہاتھوں سے پکڑکرقصرسفیدکے فرعون کے حوالے کیاتھا۔ہم اگر اس وقت یہ مطالبہ کرتے کہ جناب!آپ اپناوکیل لائیں اورساری دنیا کے میڈیا کے سامنے ہم ایمل کانسی کا ٹرائل کریں گے لیکن مقدمہ ہماری عدالت میں چلے گا۔لیکن اس کے برعکس ہم نے پاکستان کی کسی بھی عدالت کو بتائے بغیرایمل کانسی کوامریکیوں کے حوالے کردیااوراس کے بدلے میں بخوشی ڈالروں کابھراتھیلاہمارے حکمرانوں کے ہاتھوں میں تھمادیاگیا۔اسی لئے امریکی اٹارنی جنرل نے برملاعدالت میں کہاکہ پاکستانی توصرف20ہزارڈالروں کے عوض اپنی ماں کوبھی فروخت کردیتے ہیں اورامریکی اٹارنی جنرل کے اس فقرہ کودنیا کے سارے میڈیانے نشرکیا۔
یہ انتہائی غلط اورتضحیک آمیزرسم ہماری سول حکومت کے دوراقتدارمیں انجام پائی اوراس کے کچھ عرصہ بعدہمارے کمانڈو پرویزمشرف نے تواپنے پیشرؤں کوبھی مات کردیا۔جب امریکیوں نے باجوڑمیں ایک مدرسہ پرگائیڈڈمیزائل داغاجس میں معصوم اوربے گناہ80سے زائدبچے اورجوان شہیدہوگئے۔کمانڈوصدرنے نہ صرف سیکورٹی کونسل سے رجوع نہیں کیابلکہ تابعدار خوشامدیوں کی طرح فوراًاس کی ذمہ داری خود قبول کرلی کہ یہ میزائل ہم نے ماراہے لیکن اس سے اگلے دن ہی امریکیوں کا بیان آگیاکہ یہ میزائل حملہ انہوں نے کیاہے اوروہ آئندہ بھی اپنے اہداف پرایسے حملے جاری رکھیں گے۔
مشرف بڑے فخرسے اپنی سوانح حیات کے صفحہ237پراعتراف کرتے ہیں کہ اگرکوئی عادتاًالزام تراشی کرتے ہوئے ہم سے یہ کہتاہے کہ ہم نے”وارآن ٹیرر”کے حوالے سے کچھ نہیں کیاتووہ صرف سی آئی اے سے یہ پوچھ لے کہ انہوں نے کتنی رقم انعام کے طورپرپاکستان کوان خدمات کے صلے میں دی ہے۔اسی صفحے میں مزیدلکھتے ہیں کہ ہم نے689 افرادگرفتارکرکے369افراد امریکاکے حوالے کرکے ملینزآف ڈالرکمائے!!!نجانے ہماری مظلوم بہن عافیہ صدیقی،ہمارے بے گناہ بھائی مسعود جنجوعہ، سیف اللہ پراچہ، ڈاکٹر عتیق الرحمان، ڈاکٹر عابدشریف،فیصل فراز،ماجدخان اوردوسرے قیمتی پاکستانیوں کی کتنی قیمت ان خونخوار درندوں نے وصول کی ہوگی۔چھ سوسے زائد کی فہرست تو ہماری بیکس و مجبوربہن آمنہ جنجوعہ نے ترتیب دے رکھی ہے جس کوتھامے وہ ہرجگہ دہائی دیتی رہی کہ ہمارے پیاروں کو ہمارے حوالے کردو،ہم تم کوامریکاسے زیادہ تاوان دینے کوتیارہیں لیکن وہ آوازبھی تھک ہارکرخاموش ہوگئی۔ہماری توہین اورتضحیک کا یہ سلسلہ اب بھی بندنہیں ہوا۔اب تودکھی ماؤں،بہنوں اوربچوں میں مزید انتظار کا حوصلہ باقی نہیں رہا۔ دراصل یہ ہمارے حکمرانوں نے اپنی بزدلی اور بے حمیتی کے سبب امریکیوں کو یہ اجازت دیکرانہیں آقاکے منصب اورقوم کوغلاموں کی فہرست میں کھڑاکردیاہے۔افسوس کامقام یہ ہے ہمارے حکمرانوں نے امریکیوں کے ساتھ ایک ایسارشتہ استوارکررکھاہے جس میں وہ آقاہیں اورہم ان کے غلام۔
اسی رویہ کودیکھتے ہوئے بھارتی بنئے نے بھی امریکی آقاؤں کی حمائت سے پاکستان کو ڈرانے اور خوفزدہ کرنے کی وہ سب آزمودہ تراکیب استعمال کرناشروع کردی ہیں۔بھارتی مطالبے سے پہلے ہی ہم نے اپنے ملک کی چندبڑی فلاحی اوررفاہی تنظیموں پرپابندی لگاکراپنے افرادکوگرفتارکرکے گویااعتراف جرم کرلیا۔سلامتی کونسل میں اپنے پرانے دیرینہ مخلص دوست چین کو بھارت کی چال کے خلاف ویٹواستعمال کرنے سے منع کردیا۔اس خبرکے عام ہونے پروطن عزیزمیں ایک بوکھلاہٹ کاسماں پیدا ہوگیااورقوم ابھی اس صدمے سے سنبھلی نہیں تھی کہ دوبھارتی طیاروں نے دن دیہاڑے پاکستان کی فضائی خلاف ورزی کرکے اپنے ناپاک ارادوں کی تکمیل کی جسارت کرڈالی ۔یہ تواللہ کاشکرہے کہ ہمارے شاہین فوراًان کی طرف لپکے اوروہ ناکام ونامراد دم دباکربھاگنے میں عافیت جانی لیکن ہمارے حکمرانوں نے اسے تکنیکی غلطی قراردیتے ہوئے بھارت کی صفائی دینی شروع کردی جبکہ پاکستان کوبھارت کے اس عالمی جرم سے سلامتی کونسل کو آگاہ کرنابہت ضروری تھا ۔
اس نقش پاکے بوسے نے یاں تک کیا ذلیل
میں کوچہ رقیب میں بھی سرکے بل گیا
ہمیں اس بات کواچھی طرح ذہن نشین کرلیناچاہئے کہ بھارت نے پہلے دن سے پاکستان کودل سے تسلیم نہیں کیا۔اکھنڈمہابھارت کا خواب وہ اب بھی اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھا ہے۔بھارتی انتہاء پسندوں کوشروع دن سے یہ خطرہ ہے کہ پاکستان اگراس خطے میں طاقتور ہو گیاتواس کے تین ایسے بڑے نقصان ہوں گے جن کی وجہ سے ان کے مستقبل کے سارے سہانے خواب چکنا چورہوجائیں گے۔پہلاان کے اکھنڈمہابھارت کی تکمیل کاخواب ادھورارہ جائے گااوردوسراان کاکشمیرپریہ دیرینہ اٹوٹ انگ کاراگ بے سراہو کررہ جائے گااورتیسراان کے توسیع پسندانہ عزائم کہ بحر ہند کے تمام ساحلوں پربسنے والے ممالک پربھارت کی اجارہ داری ہو گی،ایسامضبوط پاکستان کی موجودگی میں ممکن نہیں ہوگا۔ انہی خطرات کی بنیادپراسرائیل بھی پاکستان کواپناپہلااورسب سے بڑا دشمن گردانتاہے کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل پاکستان کی موجودگی میں اسرائیل اپنی سرحدوں کومزید وسعت دینے سے قاصر رہے گا۔ہنوداوریہوداس بات پرمتفق ہیں کہ اب جنگ کی صورت میں پاکستان کومٹاناآسان نہیں رہااس لئے سازشوں کے ذریعے پاکستان کے اندرخلفشار برپا کرکے اس کواندرونی طور پر اس قدرکمزورکردیاجائے کہ ان کے ناپاک مقاصد بغیرجنگ کے پورے ہوجائیں۔
اگست1984میں ایک ایسے ہی واقعے کی نشاندہی امریکاکے ایک یہودی دانشور”ڈیوڈریز”نے برطانیہ کے ایک جریدے ”روسی” 1990کے شمارہ ستمبرمیں انکشاف کیاتھا کہ اسرائیل نے بھارت کے ساتھ مل کرپاکستان کی ایٹمی تنصیبات پرفضائی حملہ کرنا چاہالیکن بروقت اطلاع ملنے پرپاکستانی فضائیہ نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی مسلسل نگرانی شروع کردی ۔یہ صورتحال دیکھ کر اسرائیلی حملہ آورجنگی طیاروں نے سری لنکاکے ہوائی اڈوں کواستعمال کیاتھااوراس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندراگاندھی نے پاکستان پرحملہ کرنے کیلئے یعنی (ڈی ڈے)نومبرکی پہلی تاریخ1984بھی طے کرلی تھی لیکن پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے جواب میں ایک خوفناک ردعمل کابھی ایساہی جب اظہارکیاگیااورذاتی طورپر پاکستانی فوج کے سربراہ نے مائیکل مولن کواس سے آگاہ کردیاتھاکہ کسی بھی بھارتی مکروہ جسارت کو کھلی جنگ تصورکیاجائے گااورپاکستان اپنی سلامتی کیلئے کسی حدودوقیودکاپابندنہیں ہوگااوربھارت کوتواپنے ٹکڑے سمیٹنامشکل ہوجائے گا جس سے اس وقت جنگ کاخطرہ توٹل گیالیکن اسی دن ٹرائیکا(بھارت،اسرائیل اورامریکا)نے یہ طے کرلیاکہ اب جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ پاکستان کوایسے اندرونی خلفشارمیں مبتلاکر دیاجائے جس کی بنا پرملک کوخانہ جنگی میں مبتلاکردیاجائے اوراس کے ساتھ ہی معاشی طور پر ایسا کمزورکردیاجائے کہ خود پاکستانی عوام مہنگائی اورغربت کے ہاتھوں اس قدرمجبورکردیئے جائیں کہ روٹی کے بدلے بم سے دستبرداری کو بخوشی قبول کرلیں۔
پاکستان میں جس قدرتیزی کے ساتھ دہشتگردی میں اضافہ ہورہاہے اوراس کے ساتھ ہی سیاسی انارکی پیداکرکے مشرقی پاکستان جیسے حالات پیداکئے جارہے ہیں۔دہشت گردی کو روکنے کیلئے دہشت گردوں کے تعاقب میں ان کی سرکوبی کیلئے اعلان ہوچکاہے جس سے خطرات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔یادرکھیں دشمن یہی چاہتاہے کہ سیاسی انارکی پیداکرنے کے ساتھ پڑوسی ممالک کے ساتھ خانہ جنگی کا ماحول پیداکردیاجائے تاکہ خاکم بدہن پاکستان کواندربیٹھے عناصرکے ہاتھوں ٹکڑے کردیاجائے۔یادرکھیں!پاکستان کوتوڑنے والوں کا انجام ہم سب کے سامنے ہے۔مجیب کواس کے سارے خاندان سمیت ڈھاکہ میں کیفرکردارتک پہنچادیا گیا،اندراگاندھی کواس کے اپنے محافظ نے گولیوں سے چھلنی کردیااور جنرل یحی خان ایک خطرناک بیماری کاشکارہوکر چل بسا ۔پاکستان کو دوٹکروں میں تقسیم کرنے والے ملک یونین روس کی یونین قائم نہ رہ سکی اوروہ کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ پاکستان کوختم کرنے کے بارے میں پچھلے کئی سالوں سے پروپیگنڈہ کیا جارہاہے لیکن اللہ کے فضل وکرم سے یہ ابھی تک دنیا کی تمام ظالم صہیونی طاقتوں کامقابلہ کررہاہے لیکن صدمہ اس بات کاہے کہ ملک میں ایک دفعہ پھرغیرآئینی کھلواڑشروع ہوچکا ہے۔
حکومت اوراپوزیشن دونوں پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں،دونوں ایک دوسرے کوسیاسی اختلافات کوذاتی دشمنی تک لے گئے ہیں۔ اب کوئی ایسی تیسری قوت نہیں جوان کے درمیان اختلافات کی بھڑکتی آگ کوسردکرنے کاکام کرسکے۔عدلیہ کے پے درپے فیصلوں نے حکومت کوکئی آزمائشوں میں مبتلاکردیاہے جبکہ پی ٹی آئی جوعدلیہ سے خارکھائے بیٹھی تھی، اب عدلیہ کے فیصلوں پرکسی بھی مصالحت کیلئے تیارنہیں جبکہ عدلیہ نے ایک مرتبہ ملکی حالات پراپنے خدشات کااظہارکرتے ہوئے خودکوبری الذمہ اورسیاسی جماعتوں کوآپس میں مذاکرات کا کہا تھا لیکن اس وقت ملک جس نازک دورمیں داخل ہوچکاہے،بعیدنہیں کہ مزیدتاخیرکے بعداس کا سنبھلناناممکن حدودکوچھوناشروع کردے جس کی بھاری قیمت سب کوہی چکاناپڑے گی۔
پاکستان کے موجودہ حالات کیامخبرصادق میرے رسول اکرمۖکی بشارتوں کی نویدتونہیں سنارہے؟کیایہ دووہی میدان جنگ نہیں جن کاتذکرہ آپ ۖنے یروشلم اور ہندوستان کانام لیکرفرمایاہے،امام بخاری کے استادمحترم امام نعیم بن حماد کی کتاب الفتن میں احادیث میں ان دونوں علاقوں کاذکرکیاگیاہے کہ”اللہ کے رسولۖنے فرمایاکہ میری امت میں سے کچھ لوگ ہندوستان کے خلاف جنگ کریں گے اللہ تعالی ان کوفتح سے ہمکنارکرے گا،چنانچہ وہ ہندوستان کے بادشاہوں کوزنجیروں میں جکڑکرلائیں گے،اللہ تعالی ان کے گناہوں کومعا ف فرمادے گااوروہ پھرشام میں عیسی ابن مریم کوپائیں گے”۔یہ دونوں معرکے الگ اوران کے بیانات بھی جداجداہیں لیکن یہ
دونوں میدان جنگ جس تیزی سے گرم ہورہے ہیں وہ بھی ہم دیکھ رہے ہیں۔اسرائیل کانیتن یاہوفلسطین میں ہنودکے اسلحہ کی ترسیل کے ساتھ ہندو نوجوانوں کوبھرتی کرکے مسلمانوں کے قتل عام میں شریک ہوچکاہے۔اب خواہ یہ معرکے آج ہوں یا کچھ دیربعد،ایک بات مخبرصادق میرے رسول اکرمۖکی بشارتوں سے واضح ہے کہ مغفرت اور فتح انہی دونوں مقامات کاحصہ اورانہی لوگوں کامقدرہے۔تعجب اورحیرت تویہ ہے کہ میرے مخبرصادق رسول اکرمۖجن دو قوموں سے جنگ کوجنت کی بشارت سے مربوط کرتے ہیں ہم انہی سے دوستی، اعتماد کی فضااورپرامن بقائے باہمی کی باتیں کرتے ہیں۔اس رسول برحقۖکی بشارتوں کے منکرروزحشراس کی شفاعت کس منہ سے طلب کریں گے جن کے شب وروزان صہیونی طاقتوں کے احکام کی تعمیل میں صرف ہورہے ہیں۔
عربی کی ایک بڑی حکیمانہ مثل مشہور ہے کہ جب اونٹ بلبلانے لگے تو اس کے سامنے سے ہٹ جاؤ،جب کوئی سیلابی ریلا اپنے کناروں سے باہر آنے کی کوشش کرے تو اس کے سامنے سے بھی ہٹ جاؤ اور جب کبھی غلام کا چہرہ سرخ ہو جائے تو اس کے سامنے سے بھی ہٹ جاؤ۔ہندوستان میں گجرات احمد آباد، کشمیر اور فلسطین میں غلام مسلمانوں کا نہ صرف چہرہ سرخ ہو گیا ہے بلکہ ان کی آنکھوں میں بھی برسوں کی توہین اور تضحیک کی سرخی بھی اپنے عروج پر ہے،برسوں ظلم و ستم سہتے سہتے ان کے صبر کا سیلاب بھی کناروں کو کسی بھی وقت توڑ کر ان صہیونی طاقتوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا لیجانے کو تیار ہے اور اسی طرح راجستھان سندھ کے صحراں میں اونٹوں نے بلبلانا شروع کر دیا ہے ۔تاج گرانے اور اچھالنے کا وقت آن پہنچاہے۔پانی پت تو کبھی بھی دور نہیں رہا لیکن اب یہ طوفان پانی پت سے ہوتا ہوا اپنے مستقل مستقرکی طرف اس طرح لپکے گا کہ آئندہ کئی صدیاںانسانیت کیلئے امن و امان کی ضامن رہیں گی ۔ مقتدراشرافیہ اورسیاستدانوں کو بھی پاکستانی قوم کی توہین اور تضحیک کی بڑی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور میرا وجدان اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ وہ وقت اب دور نہیں۔لیکن دیکھئے علامہ اقبال کیا کہتے ہیں!
فتوی ہے شیخ کایہ زمانہ قلم کاہے
دنیامیں اب رہی نہیں تلوارکارگر
لیکن جنابِ شیخ کومعلوم کیانہیں؟
مسجدمیں اب یہ وعظ ہے بے سودوبے اثر
تیغ وتفنگ دستِ مسلماں میں ہے کہاں
ہوبھی،تودل ہیں موت کی لذت سے بے خبر
کافرکی موت سے بھی لرزتاہوجس کادل
کہتاہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر
تعلیم اس کوچاہیے ترکِ جہادکی
دنیاکوجس کے پنج خونیں سے ہوخطر
باطل کے فال وفرکی حفاظت کے واسطے
یورپ زِرہ میں ڈوب گیادوش تاکمر
ہم پوچھتے ہیں شیخِ کلیسانوازسے
مشرق میں جنگ شرہے تومغرب میں بھی ہے شر
حق سے اگرغرض ہے توزیباہے کیایہ بات
اسلام کامحاسبہ،یورپ سے درگزر