میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کورونابدستوربے قابو،حکومت کامکمل لاک ڈائون پرغور

کراچی میں کورونابدستوربے قابو،حکومت کامکمل لاک ڈائون پرغور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی وفاقی سرکاری ادارروں میں 15دن کی چھٹی کے ساتھ زمینی ،فضائی اور ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کی جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص کورونا کی لہر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلا کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے۔طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے تاہم تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ نے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعے کو طلب کیا ہے، جس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز ہے،ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی وفاقی ادارروں میں 15دن کی چھٹی کے ساتھ زمینی ،فضائی اور ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کی جائے ۔ادھر سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے پر بھی غور شروع کردیا ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے اہم مقامات پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں