میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ویوپرپھنساجہازوبال جان ،نکالنے کیلئے سواپانچ لاکھ ڈالردرکار

سی ویوپرپھنساجہازوبال جان ،نکالنے کیلئے سواپانچ لاکھ ڈالردرکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار )کراچی میں ساحل سمندر میں پھنسے بحری جہاز کے مالک سے پاکستان حکام کا رابطہ تاحال نہ ہوسکا بروقت جہاز کو ریسکیو نہ کیے جانے کی قلعی کھل گئی عید کے پہلے روز جہاز کے کپتان کی جانب سے منوڑہ کے مقام پر ایمرجنسی کال دینے پر تمام تر عملے کی چھٹیاں منانے کی تصدیق ہوگئی. تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو پر پھنسے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کے مبینہ طور پر پھنسنے کے پیچھے کے پی ٹی حکام کی غفلت سامنے آچکی ہے اس ضمن میں گذشتہ روز وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مودی کا جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سال میں عید کے خاص تہوار پر 2 روز پورٹ بند رہتی ہے جبکہ 363 دن پورٹ کھلی رہتی ہے. جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہو چکا ہے جبکہ ایک انجن کمزور ہے15 اگست کو جہاز نہ نکلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کو نکالنے کے لیے جو ٹگ دبئی سے آئے تھے وہ سودمند ثابت نہیں ہوئے ہیں اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسرا ٹگ بلایا ہے جہاز میں 118 ٹن ڈیزل موجود ہے جس سے 100 ٹن ڈیزل کو نکالنے کا عمل جاری ہے 7 سے 8 آئل ٹینکر یہاں موجود ہیں جہاز کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے اگر مالک کی جانب سے جلد رابطہ نہ کیا گیا تو پاکستان حکام کی جانب سے جہاز کو ضبط کیا جائے گا . جہاز کا مالک ایرانی شہری بتایا جاتا ہے جسے جہاز نکالنے سے متعلق لگائے گئے تخمینے کے تحت EPDA بھی ارسال کیا گیا ہے بحری جہاز کو نکالنے کے لیے 5 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی رقم درکار ہے جس کے بعد بھی مالک کی پر اسرار خاموشی نے کئی سوالیہ نشان داغ دیے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں