میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت نے آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد 20 کلو والے آٹے کی قیمت 800 سے بڑھا کرساڑھے 900 روپے کردی گئی۔ آٹے کے دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد دس کلو والا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کردیا گیا۔چینی پرفی کلو17 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھ کر85 روپے ہوگئی۔حکومت نے سبسڈائزگھی کی قیمت میں بھی 90 روپے فی کلو تک اضافہ کیا جس کے بعد 170 روپے فی کلو والا گھی 260 روپے فی کلوکردیا گیا۔ادھرپیپلزپارٹی کی جانب سے کہاگیاہے آٹا،چینی اورگھی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم ہے حکومت فیصلہ فوری طورپرواپس لے ۔دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کا حصول بہت مشکل اور حکومت نے مزید مہنگائی کرکے غریب عوام کی زندگی اور مشکل کردی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں