میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقینی بنانے کیلئے ہیں ،آرمی چیف

ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقینی بنانے کیلئے ہیں ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقینی بنانے کیلئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین اوریوکرین کے مشترکہ تعاون سے تیار کیے گئے الخالدون ٹینک کو آرمرڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ الخالد ون ٹینک کو آرمرڈ کور کے حوالے کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی کوششوں اورصلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی خودانحصاری کے حصول میں گرانقدرخدمات انجام د ے رہاہے۔جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیارکی دفاعی مصنوعات تیارکررہاہے۔ ہماری دفاعی تیاریاں امن کویقینی بنانے کیلئے ہیں تاہم اگرکسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سے جواب دیں گے۔الخالدون ٹینک چین اوریوکرین کے مشترکہ تعاون سے تیارکیاگیاہے۔تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتون کاعملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں