کراچی میں صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، مراد علی شاہ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت مون سون کی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ لوکل باڈیز کے پاس ایک باقاعدہ مکینزم ہونا چاہیے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اہم سڑکوں سے بارش کے رکتے ہی پانی کی نکاسی کردی گئی تھی، کچھ جگہوں پر نالے چوک ہوئے جس سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ان علاقوں کا تفصیلی پلان دیں جہاں گھروں میں پانی گیا ہے، اس کے علاوہ شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگاوں گا۔