میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ فوڈ اتھارٹی نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

سندھ فوڈ اتھارٹی نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ فوڈ اتھارٹی نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے، ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں روک لیں جب کہ بعض ورکرز کے تنخواہوں میں کٹوتی بھی کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل جولائی کی تنخواہیں 27 تاریخ کو ادا کرنے کااعلان کیا تھا لیکن ہدایات کے برخلاف سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں تاحال ادا نہیں کیں۔مطالبہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ افسران نے کورونا وائرس کی وجہ سے انکی تنخواہیں کاٹ لی ہیں جبکہ کچھ ملازمین کو تنخواہ ہی نہیں دی گئی جبکہ منظور نظر افسران کو کورونا وائرس کے دوران کام کرنے کی مد میں اسپیشل الاونس دئے گئے ہیں۔ ڈیلی ویجز ملازمین کو یہ بتایا جاتاہے کہ حکومت کا حکم ہے کہ کورونا ملازمین کی تنخواہوں میں کرونا وائرس کی مد میں کٹوتی کی جائے اور کچھ ملازمین کی تنخواہیں روک لی جائیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ فیلڈ کے دوران ہمیں کوئی سیفٹی ماسک نہیں دیا جاتااور جو ماسک دیا جاتا ہے وہ عام ماسک ہوتا ہے، ملازمین کا مطالبہ ہے کہ اعلی افسران کو دئے گئے اسپیشل الاونس کا آڈٹ کیا جائے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ سندھ فوڈاتھارٹی کے پاس فنڈز موجود ہے، اعلیٰ حکام تنخواہ دینے سے گریز کررہے اور اپنے من پسند ملازمین کو پوری پوری تنخواہیں ادا کررہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں