میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول کی قیمت ہر 15 دن میں تبدیل ہوگی

پیٹرول کی قیمت ہر 15 دن میں تبدیل ہوگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی ہے، ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 جون کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول 100روپے 10پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 101روپے46 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہورہا ہے۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن تک چینی درا?مد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔چینی کی درا?مد پر سبسڈی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے جو چینی کی درآمد اور سبسڈی کیطریقہ کار کی سمری عید کے بعد پیش کرے گی۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چینی ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے خریدی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں