میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ،زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

منی لانڈرنگ،زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی۔میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ اس دوران سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری کے پیش کردہ اخباری تراشوں پر دلائل دیے ۔لطیف کھوسہ نے دوران سماعت شہزاد اکبر سے متعلق خبر پڑھ کر سنائی، اس دوران آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے جبکہ فاضل جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ کو بیٹھنا ہے تو بیٹھ جائیں۔ سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس کو دیکھنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف نیب نے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی۔ اس پر آصف زرداری نے بتایا کہ اگلی سماعت عید کے بعد ہی رکھ لیں ،اس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ سماعت عید کے بعد نہیں رکھ سکتے ۔ ایک وقت میں ریمانڈ 15 دن کا ہوسکتا۔وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ اس دوران عید کی چھٹیاں آجائیں گی، ہفتہ اتوار کا دن ہو گا، ایسا کریں کہ پھر آپ 19 اگست کی تاریخ رکھ لیں، 13، 14 اور 15 ؍اگست کی چھٹی ہو گی۔عدالت نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور کہا کہ سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں