میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 30افراد ہلاک

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم ازکم 30افراد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

چین کے جنوب مغربی علاقے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے پھسلنے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب مزید لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے ۔ تاہم بعض ذرائع نے ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے ۔واقع چین کے صوبے گوائی زو کے ایک دیہات میں پیش آیا جہاں پہاڑوں سے پتھر گرے اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پہاڑ کے دامن میں موجود 20گھر ملبے تلے دب گئے ، آخری اطلاعات تک امدادی عملہ ملبے کو ہٹانے کی کوشش کررہا تھا۔مرنے والے میں دو بچے ، ایک شیرخوار اور اس کی ماں بھی شامل ہیں۔چینی میڈیا نے ہفتے کے روز 29افراد کے مرنے کی تصدیق کی تھی لیکن مزید 22افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔ امدادی کارکنان نے اب تک 40افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے اور ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے ۔مقامی اسکول میں طبی امداد کا مرکز کھول دیا گیا ہے جہاں مختلف ماہرین اور رضاکار شامل ہیں۔ حکومت نے فوری طور پر 44لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی ہے جو لوگوں کو بچانے اور انہیں بحفاظت محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔چین میں آئے دن لینڈ سلائیڈنگ سے جانی و مالی نقصان ہوتا رہتا ہے اور اسی صوبے میں 2017 میں تودے پھسلنے سے 30افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں